Thursday, September 3, 2015

SEO Phase # 1 - How to Use WordTracker Keyword Research Tool in Urdu

WordTrackerایک ایسا کی ورڈ ریسرچ ٹول ہے جو کہ آپکو کی ورڈ کی Popularityاور Competitionکے متعلق معلومات دیتا ہے۔ ورڈ ٹریکر س کے لیے آپکو اپنی Free اورPaidدونوں سروسز فراہم کرتاہے۔ لیکن فری ایک بہت ہی Limitedسروس ہے۔  ورڈ ٹریکر آپکو پچھلے مہینے بہت زیادہ Popularیعنی بہت زیادہ سرچ کیے جانیوالے Relatedکی ورڈ کی لسٹ دیتاہے۔ اور ساتھ ہی ان پر ہونے والے Competitionکے متعلق ڈیٹا دیتاہے۔

  WTسے حاصل کیاجانیوالا ڈیٹا تمام انٹرنیٹ یوزرسرچ کوظاہر نہیں کرتاہے۔کیونکہ ورڈ ٹریکر آپکو Dogpileاور Metacrawlersسے حاصل ہونے والاڈیٹا آپ تک پہنچاتا ہے۔ جس کی وجہ سے WTآپکو ایک محدود یوزرز کی سرچ فراہم کرتاہے۔ لیکن اس ٹول کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ٹول سرچ انجن سے حاصل ہونے والا تمام ڈیٹا کی Statisticsآپ کو Showکرتاہے ۔ جو کہ دوسرے سرچ انجن Show نہیں کرتے ہیں۔ 

ورڈ ٹریکر کی  مدد سے آپ کی ورڈ کی Popularity کچھ اس طرح معلوم کرسکتے ہیں کہ اگر کی ورڈکے Search Resultمیں کی ورڈ کا Figureصفر 0 کے قریب جاتاہوا نظر آرہاہے تو یہ کی ورڈ ایک Non-Popular کی ورڈ ہے ۔ اگر کوئی کی ورڈ سرچ رزلٹس میںFigure سو 100سے اوپر دکھارہا ہے۔ تویہ ایک Popular کی ورڈ ہے۔  ورڈ ٹریکر کی مدد سے Relatedکی ورڈ پر ہونے والےReal Competitionکے متعلق ڈیٹادیتا ہے۔ یعنی آپکو Real Competitorsکے متعلق ڈیٹا دیتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک کی ورڈ Pakistanہے۔ ہم جانتے ہیں انٹرنیٹ پر ایسی بے شمار ویب سائٹس ہوں گی جنہوں نے کی ورڈ Pakistanاپنی سائٹ میں کہیں نہ کہیں استعمال کیا ہوگا۔ لیکن ہوسکتا ہے انہوں نے اس کی ورڈپر اپنی سائٹ میں کچھ نہ لکھا ہو۔ایسی سائٹس کو Real Competitorنہیں کہاجاتا ہےبلکہSpammerکہاجاتاہے۔لیکن اس کے برعکس ایسی سائٹس جنہوں نے نہ صرف Pakistan کے کی ورڈ کو استعمال کیا بلکہ اس کی ورڈ کے متعلق بہت بہترین لکھا بھی ہے تو ایسی سائٹ کو Real Competitorsکہاجاتا ہے۔عام طورپر کی ورڈ ریسرچ ٹولز اور سرچ انجن Real اور Unrealرزلٹ دونوں مکس کرکے دکھاتے ہیں۔جس کی وجہ سے آپکو رزلٹس لسٹ میں ایک بہت بڑی Figureملتی ہے۔

ورڈ ٹریکر آپکو ایک وقت میں آپکے کی ورڈ کے سے Relatedایک ہزار1000کی ورڈ پر ہونےوالا Real Competitionکےمتعلق ڈیٹا فراہم کرتاہے۔اس کے اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ سرچ انجن کی مدد سے کسی کی ورڈ پر Manuallyکس طرح Real Competitionمعلوم کیا جاسکتاہے ۔ تو اسکے لیے مندرجہ ذیل Technique پر عمل کریں:

  مثال کے طورپر آپPakistani Cultureکے متعلق Real Competition کا ڈیٹا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے Pakistani Cultureکا کی ورڈ سرچ انجن پر کچھ اس طرح لکھیں:

 Intitle: Pakistani Inanchor:Pakistani Intitle:Culture Inanchor:Culture

اس طرح آپ نے ایک کی ورڈ کے لیے Real Competition کی Figureحاصل کرلی ہے ۔لیکن ابھی آپ نے صرف ایک کی ورڈ کے لیے ہی Real Competitionڈیٹا حاصل کیا ہے جب WTآپکو ایک کی ورڈ سے Relatedایک ہزار1000کی ورڈ پر Real Competitionڈیٹا دیتاہے ۔ اور اگر آپ اس کام کو Manuallyانجام دیں گے تو اس کے لیے آپکو ہرRelated کی ورڈ کے لیے اس عمل کو دہرانا ہوگا۔جس کی وجہ سےآپکا بہت زیادہ ٹائم ضائع ہوگا۔اسی وجہ سے ایسے وقت میں ورڈ ٹریکر آپکے لیے بہت کارآمد ہے کیونکہ یہ ٹول آپکا بہت وقت بچا سکتاہے ۔  ورڈ ٹریکر کا استعمال ایسے لوگوں کےلیے مفید ہے جو کہ مستقل طور پر کی ورڈ ریسرچنگ کرتے ہیں جن کو ہمیشہ کسی نہ کسی Ideaکی ضرورت رہتی ہے کیونکہ یہ ٹول آپکو پچھلے 48گھنٹول اور پچھلے دو مہینوں میں بہت زیادہ سرچ کیے جانیوالے Relatedکی ورڈز کی لسٹ دیتا ہے۔ لیکن یہ ٹول PRکے کی ورڈ تلاش کرنے کے لیے کوئی اچھی جگہ نہیں ہے۔ WT آپکو Competitionاور Popularityکی مدد سےKeyword Effective Index KEIنکال کر دیتاہے ۔ جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کونسا کی ورڈسائٹ میں استعمال کرنے کے لیے زیادہ بہتر ہے۔

نوٹ: KEIکو اگر آپ manually معلوم کررہے ہیں تو یہ فارمولا استعمال کریں  Demand2 / Supply یعنی Demand میں آپ کی ورڈ ٹول جیسے گوگل ایڈورڈکی ورڈ ٹول سے کی ورڈ کے لیے حاصل ہونے والے Search Volumeڈیٹا لکھیں اور Supply سرچ انجن سے حاصل کیا جانیوالا Real Competition ڈیٹا۔   Free WordTracker Suggestion Tool

Share This!



No comments:

Post a Comment

Popular Posts

Followers

Learn About Blogging

http://makeblogperfect.blogspot.com