Thursday, September 3, 2015

How to Start Making Money Online in Urdu

آج کل کمپیوٹر اتنا عام ہوگیا ہے کہ آپ کو ہر گھر میں کمپیوٹر استعمال ہوتا نظر آئے گا۔لیکن فرض کریں آپ کمپیوٹر پہلی مرتبہ استعمال کررہے ہیں اور انٹرنیٹ سے بھی سامنا پہلی بار ہورہا ہےاورآپ انٹرنیٹ کے ذریعے پیسےبھی کماناچاہتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے آپ ابھی صرف کمپیوٹر کےبنیادی سکلز ہی جانتے ہیں جیسے ونڈوزآپریٹ کرنااور انٹرنیٹ پر ویب سائٹ سرفنگ اور ای میل بھیجنااورریسیو کرنا یا بالکل کچھ نہیں۔
 
  اگرآپ ایسےوقت میں کسی سے پوچھتے ہیں کہ میں انٹرنیٹ پربغیر پیسےخرچ کیےاپنی ویب سائٹ بناکرپیسے کمانا چاہتا ہوں۔ توپھر دوسرےکاجواب یہ ہوسکتا   کہ یار آپ بلاگ بنالو۔ توایسے وقت میں آپکاجواب کیا ہوگا۔ہوسکتاہے کہ آپ ایک دم پریشان  ہوجائیں گے کیونکہ آپ بلاگ کانام پہلی بار سن رہے ہوں گے۔اورآپ سوچ رہے ہوں گےکہ یہ بلاگ کیا ہے؟ 
 
پریشان نہ ہوں یہ سائٹ ایسے ہی لوگوں کی رہنمائی کے لیے بنائی گئ ہے۔کیونکہ یہی سائٹ آپ کو بلاگ اور اس کے ذریعے کمانے کے متعلق تفصیل سے معلومات فراہم کرے گی۔   آپ ایک کامیاب آن لائن کاروبار کرسکیں گے۔ اس کے لیے آپ اس بلاگ میں موجودآرٹیکلز کو اچھی طرح پڑھیں، سمجھیں او ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔اس طرح آپ بلاگنگ میں کامیاب کاروبار شروع کرسکیں گے۔

Share This!



No comments:

Post a Comment

Popular Posts

Followers

Learn About Blogging

http://makeblogperfect.blogspot.com