کسی بھی ویب سائٹ کو بنانے سے پہلے آپکو ویب سائٹ بنانے کامقصد معلوم ہونا چاہیے۔کیونکہ اسطرح آپ اپنی ویب سائٹ کے لیے ایک مخصوص راستہ چن لیں گے اور یہی عمل بہترین سائٹ Contentتیار کرنے میں مدد دیگا۔ Site Concept کا بنیادی مقصد یہ ہےکہ ہم اپنی سائٹ کے لیے ایسے ویب پیجز تیار کرسکیں جو کہ صرف ایک مخصوص ٹاپک کی بارے میں ہی معلومات دے رہیں ہوں۔اورسائٹ کاہر ویب پیج اس مخصوص ٹاپک کے مخصوص کی ورڈ کے لیے بنایاگیاہو۔ایسے ویب پیجز جو کہ ایک مخصوص کی ورڈ کےلیے بنائے جاتے ہیں اُن کوKeyword Focused Contentکہاجاتاہے۔
Site Conceptتیار کرنا:
سائٹ Conceptتیار کرنے کے سب سے پہلے آپ Roughlyاپنی کاپی پر اپنی مرضی سےکچھ Site Concept Keywordsکو لکھیں۔ Site Concept کی ورڈز کو لکھتے ہوئے مندرجہ ذیل چیزوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے:
- سائٹ Concept تیارکرتے ہوئے اپنے Knowledgeاور تجربے کو مدنظر رکھیں کہ آپ اس قابل بھی ہیں کہ آپ اُس سوچے جانیوالے سائٹ Conceptکے متعلق لکھ سکیں۔اگر نہیں جانتے تو ریسرچ کریں کہ آپ کس چیز کے بارے میں بہت اچھا لکھ سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ Site Concept Keywordsلکھنے میں دوست احباب سے بھی مدد حاصل کریں کہ وہ کس طرح سائٹ کے مخصوص ٹاپک پر لکھنے میں آپکی مدد کریں گے۔
- آپ Site Concept کے لیے ایسے Topic کے کی ورڈز کا انتخاب کریں جس کو سرچ انجن میں بہت زیادہ سرچ کیا جاتاہے۔ اس کے ساتھ زیادہ Profitدینے والے کی ورڈز کا بھی انتخاب کریں۔
- آپ اپنی Site Conceptکے لیے ایسے کی ورڈز کا انتخاب نہ کریں جو کہ بہت ہی Broadہو یا Narrow۔کیونکہ اگر آپ ایسے کی ورڈز کا انتخاب کرتے ہیں جوکہ بہت ہی Broadہوں(جیسے Story of Asia لیکن پاکستان کے بارےمیں لکھ رہے ہیں۔)تو ایسے کی ورڈز کے لیے آپ سرچ انجن پر باآسانی Rankنہیں حاصل کرسکیں گے اور Competition زیادہ ہونے کے بنا پر یہ خدشہ ہوسکتاہے کہ آپکی سائٹ سرچ انجن سے غائب ہوجائےگی۔
- اگر آپکی سائٹ کےٹاپک کا کی ورڈ بہت ہی Narrow ہے(جیسے U.P Moreلیکن کراچی کے بارے میں لکھ رہے ہیں)تو آپ سرچ پربہت جلد رینک تو حاصل کرلیں گے۔ لیکن ٹاپک بہت زیادہ Narrow ہونے کی وجہ یوزرز آپکی سائٹ کے کی ورڈ کو سرچ انجن پر سرچ نہیں کریں گے۔کیونکہ لوگوں کی بڑی تعداد ایسے ٹاپک کے متعلق سرچ نہیں کررہی ہوگی۔
- اس لیے آپ کا Site Concept کا ٹاپک Broad اور Narrow کے درمیان ہونا چاہیے۔BroadیاNarrow کو دیکھنے کے لیے آپ اپنی Judgement کے ساتھ کی ورڈ ٹولز کا استعمال کریں۔ اگر کی ورڈ ٹول میں کوئی کی ورڈ بہت زیادہ سرچ والیم دکھا رہاہے توآپکاکی ورڈ Broadہے یا اگر بہت ہی چھوٹی ویلیوسرچ انجن پر نظر آرہی ہے تو آپ کا کی ورڈ Narrowہے۔ اب جب آپ سائٹ Conceptکواپنی Notebook پر لکھ ہی چکے ہیں تو اب آپ اگلا کام یہ ہے کہ ان کی ورڈز کی لسٹ کو شارٹ کرکےSite Conceptکے لیے بہترین کی ورڈز کی لسٹ تیار کرنا ہےیعنی ایسے کی ورڈز جو کہ سرچ انجن پر بہت زیادہ سرچ ہوتے ہیں۔
- ایسے کی ورڈز جن پر Competitionکم ہو۔
- ایسے کی ورڈ جو کہ آپ کی سائٹ کے لیے Profitableہوں۔
آپکی Site Conceptکے Topicدیکھتے ہوئے ایسے کی ورڈز کا انتخاب کرناایک آدمی کے لیے کافی مشکل اور دشوارہے ۔اسی لیے ہم اس کام کو انجام دینے کے لیے Keyword Research Tools کا استعمال کریں گے۔ Keyowrd Research Tools کا استعمال Click Here
No comments:
Post a Comment