Sunday, October 4, 2015

SEO Phase # 1 - Best Paid Keyword Research Tools You’ll Love Them ~ Urdu Guide

یہ بات تو سچ ہے کہ جو فیچرز اورفنکشن ایک فری ایس ای او ٹول فراہم کرتا ہے اس کہیں زیادہ بہتر فیچرز اور فنکشن آپکو پیڈ ٹول میں ملتے ہیں۔ لیکن یہ ہمیشہ سچ نہیں ہوتا آپ بہت سے کام فری ٹول کے ذریعے کرسکتے لیکن کچھ خاص فنکشن یا ایک بڑے سکیل پر فنکشن اور فیچرز کو استعمال کرنے کے لیے آپکو پیڈ ٹو ل کے لیے ماہوار فیس ادا کرنی ہوگی۔ یہاں میں آپ کے ساتھ چند مشہور پیڈ کی ورڈ ریسرچ ٹول کے متعلق بتائوں گا جو آپ کی ویب سائٹ کے کیورڈ ریسر چ میں بہت مدد کرسکتے ہیں۔
 
Semrush Keyword Tool .1 
ایک ایسا کی ورڈ ٹول ہے جو کہ آپکو اپنی فری اور Paidدونوں سروسز فراہم کرتاہے ۔ اس ٹول کی مدد سے آپ اپنے Related کی ورڈ پر ملنے والےSearch Volumeاور اس پر ہونے والا Competitionاور اس کے ساتھ ہی ان کی ورڈ کے PPCکے متعلق بھی ڈیٹا حاصل کریں کرسکتے ہیں۔مندرجہ ذیل میں آپکو اس ٹول کی چند خوبیاں بتائی جارہی ہیں.
  • یہ ٹول آپکو Related Keywordپر Competitorsکی ویب سائٹس کا ڈیٹا دیتاہے۔
  • یہ ٹول آپکے کی ورڈ پر Competitorsکا ڈیٹا دیتا ہے جو کہ Google پر Highرینک رکھتی ہیں۔ جس کی مدد سے آپ اپنی سائٹ کے لیے Profitable کی ورڈ حاصل کرسکتے ہیں۔
  • آپ اس ٹول کے ذریعے سے اپنی Site کو Competitors Siteکے ساتھ Analyze کرسکتے ہیں۔جو کہ گوگل پرآپکے کی ورڈ کے لیے ہائی رینک ہیں۔آپ اُن کا Search Volumeٹریفک،Keywordجن پر Competition ہورہاہے، اور گوگل ایڈورڈ سے حاصل کیا جانیوال CPCڈیٹا بھی فراہم کرتاہے۔     

http://www.Semrush.com/ :اس ٹول کی ویب سائٹ
  image

Keyword Spy .1
یہ بھی ایک بہترین کی ورڈ ریسرچنگ ٹول ہے لیکن اس کے تمام فیچرز استعمال کرنے کے لیے آپ اس ٹول کے لیے monthly feesدینی ہوگی۔  
 
اس ٹول کی ویب سائٹ: http://www.KeywordSpy.com
  image
 
SpyFu .2:یہ ٹول آپکو آغاز میں استعمال کرنے کے لیے چند فری محدود ریسرچ ٹول استعمال کرنے کے لیے دیتاہے۔لیکن تمام فیچرز استعمال کرنے کے لیے آپکو اس ٹول کے لیے monthly feesدینی ہوگی۔

اس ٹول کی ویب سائٹ: http://www.SpyFu.com
  image











Read More

Friday, September 4, 2015

SEOTuts Karachi - A Complete SEO Guide In Urdu


میں آپ کو اس سائٹ میں اس بات کی خوشخبری دیتا ہے ہوں کہ اس سائٹ پر آپ بے شمار سرچ انجن آپٹمائیزیشن پر آرٹیکل پڑھ سکیں گے اور اپنی ویب سائٹ کی رینکنگ کو بہتر بنا سکےگیں۔ آپ ہماری اس ویب سائٹ کو پڑھتے رہیں کیونکہ یہ آرٹیکلز آپکے توجہ کہ منتظر ہوں گے. جوساتھ ہی ساتھ آپکی ویب سائٹ کی کامیا بی میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔


:پہلا مرحلہ

1. Creating and Finalizing a Site Concept
2. How to Keyword Research using Google Adword Keyword Tool


دوسرا مرحلہ:


1. Prepare New Fresh Contents for Your Website
2. Getting a New Blog/Website
3. Getting a Top Level Domain for Your New Website

تیسرا مرحلہ:

1. Getting Traffic to Your Website Contents
2. Building Backlinks – Getting Link Popularity   
3. Submit Website to Site Directories
4. Learn RSS and Its Importance in SEO and Traffic
5. Getting Popularity/Traffic from Social Media Websites
6. Getting Traffic from Email Marketing

چوتھا مرحلہ:

1. How to Start Earning from Google Adsense
2. Affiliate Programs Can Help You Make Money from Your Website
3. Sell Goods or Services on Your Website
4. list is Continued.



Read More

Thursday, September 3, 2015

Writing Tip # 1: Easy Way Find New Content Ideas for Your Blog

اگرآپ پریشان ہیں کہ اپنی ویب سائٹ کے لیے اچھے کانٹینٹس کیسے لائے جاہیں تو اگر آپ مشہور Article Directoryسائٹ جیسے EzineArticles.com سے اپنی سائٹ کے لیے Popularکانٹینٹ کو ڈھونڈنے کے لیے مندرجہ ذیل گوگل ٹرک استعمال کرسکتے ہیں:

Blogging site:ezinearticles.com "Viewed 5000..10000 times" Submitted 2014
image_thumb[15]
سب سے پہلے یہ کہ میں نے اس ٹرم میں” blogging” بطور کی ورڈ استعمال کیا ہے۔اس ٹرک کی مدد سے آپ اپنے کی ورڈ کے لیے پاپولر آرٹیکل ڈھونڈ لیں گے جس کی مدد سے آپ اپنے کی ورڈ کے لیے ایک زیادہ سے زیادہ مشہور contentحاصل کرلیں گے۔آپ Resultsمیں اپنے کی ورڈ سے زیادہ relatedآرٹیکل کے Contentپرکی ورڈ ریسرچ ٹولزجیسے گوگل ایڈورڈ کیورڈ ٹول کا استعمال کرتے ہوئے اس آرٹیکل سے بہترین کی ورڈ کو Extractکریں اور اپنی سائٹ کے لیے بہترین Content تیار کریں اور اس کو Ezineمیں دوبارہ اپنے نام سے ڈالیں اور اپنی سائٹ میں یوز کرتے ہوئے بہترین ٹریفک اپنی سائٹ میں حاصل کریں۔

Read More

SEO Phase # 1 - How to Do Competition Analysis for a Keyword Manually ~ Urdu Guide

یہ ایک اچھا تجربہ ہے کہ کسی بھی آٹومیٹڈ کیورڈ ٹول کو استعمال کرنے سے پہلے آپ مینولی بھی کیورڈ ریسرچ کو انجام دے سکتے ہیں۔اگر آپ کسی بھی کی ورڈ ریسرچ ٹول کو استعمال کیے بغیر کی ورڈ ریسرچ کرنا چاہتےہیں تومندرجہ ذیل بتائی جانیوالی چیزیں بہت فائدہ مند ہوسکتی ہیں:
اگر آپ نے کچھ کی ورڈ لیے ہیں اور اب آپ اُن پر ہونے والا Competition معلوم کرنا چاہتےہیں تو اس کے لیے اپنے Keywordکوسرچ انجن پر کچھ اس طرح لکھیں۔ جس سے آپ KeywordپرReal Competition معلوم کرپائیں گے۔

Intitle:Example Inanchor:Example     

اس کے ساتھ آپ مندرجہ ذیل طریقوں سے  بھی کی ورڈ پرCompetition کی ریسرچ کرسکتے ہیں:
1. Allinanchor: Example یہ طریقہ آپکو کی ورڈ کے نام میں موجود linkدکھاتاہے یعنی "Example'' آپکو رزلٹس کے لیے linksمیں نظر آئیگا۔اس طریقے کی مددسے آپ نئے کی ورڈز حاصل کرسکتے ہیں اور اپنے کی ورڈ کے لیے Site Contentتیار کرسکتےہیں۔
2. Allinurl: Example اس طریقے کے ذریعے سے آپکو اپنا Type کیا گیا کی ورڈرزلٹ میں نظر آنیوالی سائٹس کے URLمیں کسی جگہ نظر آئیگا۔   اس طرح Intitleجس کی مدد سے کی ورڈ سائٹ کے ٹائٹل میں اور اس کے ساتھ ساتھ کچھ مزید آپریٹرزجیسےInanchor، Allintitle, Intext, Inurlوغیرہ کے استعمال سے آپ اپنی مینولی کی جانیوالی کی ورڈ ریسرچ کو بہتر بنا سکتےہیں۔ 
3. Allinanchor: Example اگر آپ یہ معلوم کرنا چاہتےہیں کہ آپکے Competitorsنے اپنی سائٹ میں ایک کی ورڈ کو کہاں کہاں استعمال کیا ہے تو اس کے لیے آپ Google Site Search ٹول استعمال کریں جو کہ اس کام میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔   اس کے علاوہ آپ کئی طریقوں سے گوگل پر اپنے کی ورڈکی ریسرچ کرسکتے ہیں۔ یہاں آپکو Articleسائٹس کی مدد سے آپکی سائٹ کےلیے Popular کانٹینٹ بنانے کا طریقہ بتارہاہوں۔آپArticleسائٹس جیسے Ezineکی مدد سے most viewedآرٹیکلز کی مدد سے اپنی سائٹ کے کی ورڈکے لیے ایسے کانٹینٹ کو تیار کرسکتے ہیں جو کہ اچھی ٹریفک حاصل کرلیں گے۔

اس طرح مینولی بھی آپ کیورڈ ریسرچ کرسکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ نے کافی سارے کیورڈ پر ریسرچ کرنی ہے تو گوگل اس کی عام طور پر اجازت نہیں دیتا جس کی وجہ سے لوگ VPNاور Proxyکا استعمال کرتے ہیں۔آپ بھی ان کی مدد سےاپنی ویب سائٹ کے کیورڈ پر ہونے competitionکی ریسرچ مکمل کرسکتے ہیں۔
Read More

SEO Phase # 1 - Best Free Ways to Gather Keywords For Your Website Concept


آپ بہترین کیورڈز کے ذریعے اپنی ویب سائٹ کے لیےجلدی رینک ہوجانے  والے contentsتیار کرسکتے ہیں۔آپ اچھے کی ورڈآئیڈیازGoogle ، Yahoo ، MSNاور دوسرے انجن وغیرہ سے حاصل کرسکتےہیں ۔ وہ اس طرح کہ آپ اپنے ایک ایک کی ورڈ کو سرچ انجن پرلکھتے ہیں تو سرچ انجن آپکو اس کی ورڈ سے Relatedکی ورڈ کی Suggestion بھی دیتا ہے۔سرچ انجن آپکو اس لیے دکھاتاہے کیونکہ یہ آپکو بتانا چاہتاہے کہ آپکے Keywordسے ملتے جلتے competitiveکی ورڈکتنی بارسرچ کیے گئے۔

image

لیکن یہ طریقہ بس نئے کی ورڈ آئیڈیاز ہی حاصل کرنے تک محدود ہے۔اس کے ذریعے آپ سرچ والیم، PPCکا ڈیٹا نہیں حاصل کرسکتےہیں۔ اگر آپ بیک وقت کئی سرچ انجن اور ویب سے Keyword Suggestionلیناچاہتے ہیں تو اسکے لیے Soovleپر اپنا کی ورڈ لکھیں۔جسکے بعد خود بخوسکرین پر آپکے کی ورڈ سے Relatedکی ورڈSuggestionنظر آجائیگا۔آپ اس کو Copyکرلیں۔  

image
اپنی سائٹ کے Topic سے Relatedایک اچھا Base Wordحاصل کرنے کے لیے آپSynonyms, Thesaurus, Dictionaries, Meta Glossariesوغیرہ جیسی سائٹس کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔یہ اُس صورت میں بھی مددگار ثابت ہوسکتاہے کہ اگر آپکو ایک کی ورڈ  پسند نہیں آرہا لیکن آپ Topicتبدیل نہیں کرنا چاہتےتو Synonymsکی مددسے آپ ایک ایسا بہترین کی ورڈتلاش کرسکتے ہیں جو کہ آپکو Topic تبدیل کیے بغیر متبادل کی ورڈ فراہم کرسکتاہے۔ آپ Amazon.comکی مدد سے بھی اپنی سائٹ کے Contentکے لیے آئیڈیاز اور کی ورڈ وغیرہ حاصل کرسکتےہیں۔ اس کے لیے آپ اس سائٹ میںBookکے سیکشن میں اپنا کی ورڈ ٹائپ کریں اور Resultمیں نظر آنیوالیBooksمیں ایک ایک Book کو کھولیں اور ان بُکس میں جن کی ورڈز پر زیادہ زوردیاگیا ہو یا جن کی ورڈز پر زیادہ بات کی گئی یابُک کے Main Pagesمیں جن کی ورڈز کو لکھا ہو وہ نوٹ کرلیں۔ WordTracker QuestionاورGooglismاس صورت میں بہت مددگار ثابت ہوسکتےہیں۔ کیونکہ یہ ٹول آپکے ٹائپ کیے گئے کی ورڈ کو ایک مکمل Topicمیں تبدیل کردیتے ہیں اس طرح آپ ان کی مدد سے Site Contentتیار کرسکتےہیں۔ اس کے علاوہ چند مزید ٹولز ،
WorNet(آپ اس کی مدد سے کی ورڈ اور contentکےلیے آئیڈیاز لے سکتے ہیں۔)، UrbanDictionary.com  اور Visual Thesaurusایسی سائٹ ہیں جن کی مددسے بھی آپ کی ورڈ اورContentکے لیے Ideasحاصل کرسکتے ہیں۔
Read More

SEO Phase # 1 - How to Use WordTracker Keyword Research Tool in Urdu

WordTrackerایک ایسا کی ورڈ ریسرچ ٹول ہے جو کہ آپکو کی ورڈ کی Popularityاور Competitionکے متعلق معلومات دیتا ہے۔ ورڈ ٹریکر س کے لیے آپکو اپنی Free اورPaidدونوں سروسز فراہم کرتاہے۔ لیکن فری ایک بہت ہی Limitedسروس ہے۔  ورڈ ٹریکر آپکو پچھلے مہینے بہت زیادہ Popularیعنی بہت زیادہ سرچ کیے جانیوالے Relatedکی ورڈ کی لسٹ دیتاہے۔ اور ساتھ ہی ان پر ہونے والے Competitionکے متعلق ڈیٹا دیتاہے۔

  WTسے حاصل کیاجانیوالا ڈیٹا تمام انٹرنیٹ یوزرسرچ کوظاہر نہیں کرتاہے۔کیونکہ ورڈ ٹریکر آپکو Dogpileاور Metacrawlersسے حاصل ہونے والاڈیٹا آپ تک پہنچاتا ہے۔ جس کی وجہ سے WTآپکو ایک محدود یوزرز کی سرچ فراہم کرتاہے۔ لیکن اس ٹول کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ٹول سرچ انجن سے حاصل ہونے والا تمام ڈیٹا کی Statisticsآپ کو Showکرتاہے ۔ جو کہ دوسرے سرچ انجن Show نہیں کرتے ہیں۔ 

ورڈ ٹریکر کی  مدد سے آپ کی ورڈ کی Popularity کچھ اس طرح معلوم کرسکتے ہیں کہ اگر کی ورڈکے Search Resultمیں کی ورڈ کا Figureصفر 0 کے قریب جاتاہوا نظر آرہاہے تو یہ کی ورڈ ایک Non-Popular کی ورڈ ہے ۔ اگر کوئی کی ورڈ سرچ رزلٹس میںFigure سو 100سے اوپر دکھارہا ہے۔ تویہ ایک Popular کی ورڈ ہے۔  ورڈ ٹریکر کی مدد سے Relatedکی ورڈ پر ہونے والےReal Competitionکے متعلق ڈیٹادیتا ہے۔ یعنی آپکو Real Competitorsکے متعلق ڈیٹا دیتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک کی ورڈ Pakistanہے۔ ہم جانتے ہیں انٹرنیٹ پر ایسی بے شمار ویب سائٹس ہوں گی جنہوں نے کی ورڈ Pakistanاپنی سائٹ میں کہیں نہ کہیں استعمال کیا ہوگا۔ لیکن ہوسکتا ہے انہوں نے اس کی ورڈپر اپنی سائٹ میں کچھ نہ لکھا ہو۔ایسی سائٹس کو Real Competitorنہیں کہاجاتا ہےبلکہSpammerکہاجاتاہے۔لیکن اس کے برعکس ایسی سائٹس جنہوں نے نہ صرف Pakistan کے کی ورڈ کو استعمال کیا بلکہ اس کی ورڈ کے متعلق بہت بہترین لکھا بھی ہے تو ایسی سائٹ کو Real Competitorsکہاجاتا ہے۔عام طورپر کی ورڈ ریسرچ ٹولز اور سرچ انجن Real اور Unrealرزلٹ دونوں مکس کرکے دکھاتے ہیں۔جس کی وجہ سے آپکو رزلٹس لسٹ میں ایک بہت بڑی Figureملتی ہے۔

ورڈ ٹریکر آپکو ایک وقت میں آپکے کی ورڈ کے سے Relatedایک ہزار1000کی ورڈ پر ہونےوالا Real Competitionکےمتعلق ڈیٹا فراہم کرتاہے۔اس کے اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ سرچ انجن کی مدد سے کسی کی ورڈ پر Manuallyکس طرح Real Competitionمعلوم کیا جاسکتاہے ۔ تو اسکے لیے مندرجہ ذیل Technique پر عمل کریں:

  مثال کے طورپر آپPakistani Cultureکے متعلق Real Competition کا ڈیٹا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے Pakistani Cultureکا کی ورڈ سرچ انجن پر کچھ اس طرح لکھیں:

 Intitle: Pakistani Inanchor:Pakistani Intitle:Culture Inanchor:Culture

اس طرح آپ نے ایک کی ورڈ کے لیے Real Competition کی Figureحاصل کرلی ہے ۔لیکن ابھی آپ نے صرف ایک کی ورڈ کے لیے ہی Real Competitionڈیٹا حاصل کیا ہے جب WTآپکو ایک کی ورڈ سے Relatedایک ہزار1000کی ورڈ پر Real Competitionڈیٹا دیتاہے ۔ اور اگر آپ اس کام کو Manuallyانجام دیں گے تو اس کے لیے آپکو ہرRelated کی ورڈ کے لیے اس عمل کو دہرانا ہوگا۔جس کی وجہ سےآپکا بہت زیادہ ٹائم ضائع ہوگا۔اسی وجہ سے ایسے وقت میں ورڈ ٹریکر آپکے لیے بہت کارآمد ہے کیونکہ یہ ٹول آپکا بہت وقت بچا سکتاہے ۔  ورڈ ٹریکر کا استعمال ایسے لوگوں کےلیے مفید ہے جو کہ مستقل طور پر کی ورڈ ریسرچنگ کرتے ہیں جن کو ہمیشہ کسی نہ کسی Ideaکی ضرورت رہتی ہے کیونکہ یہ ٹول آپکو پچھلے 48گھنٹول اور پچھلے دو مہینوں میں بہت زیادہ سرچ کیے جانیوالے Relatedکی ورڈز کی لسٹ دیتا ہے۔ لیکن یہ ٹول PRکے کی ورڈ تلاش کرنے کے لیے کوئی اچھی جگہ نہیں ہے۔ WT آپکو Competitionاور Popularityکی مدد سےKeyword Effective Index KEIنکال کر دیتاہے ۔ جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کونسا کی ورڈسائٹ میں استعمال کرنے کے لیے زیادہ بہتر ہے۔

نوٹ: KEIکو اگر آپ manually معلوم کررہے ہیں تو یہ فارمولا استعمال کریں  Demand2 / Supply یعنی Demand میں آپ کی ورڈ ٹول جیسے گوگل ایڈورڈکی ورڈ ٹول سے کی ورڈ کے لیے حاصل ہونے والے Search Volumeڈیٹا لکھیں اور Supply سرچ انجن سے حاصل کیا جانیوالا Real Competition ڈیٹا۔   Free WordTracker Suggestion Tool
Read More

SEO Phase # 1 - Keyword Research Tools I Have Reviewed

کی ورڈ ریسرچ ٹولز ایسے ٹولز ہوتے ہیں۔جن کی مدد سے ہم اپنے ٹاپک کے مطابق کی ورڈ کے لیے ریسرچ کرسکتےہیں۔اس کی مدد سے Site Conceptکے مطابق بہترین کی ورڈ لسٹ تیار کرسکتے ہیں۔کیونکہ یہ ٹولز آپکو کی ورڈ پر ہرقسم کی Analysisکرنے میں مدد دیتے ہیں۔جیسے آپ کی ورڈ ٹولز کی مدد سے ہی ایسے کی ورڈ کی لسٹ تلاش کرپاتے ہیں جو کہ سرچ انجن میں بہت زیادہ سرچ کیے جاتےہیں۔اور ان کی ورڈ پر ہونے والاCompetitionبھی معلوم کرسکتے ہیں۔اس کے ساتھ یہ بھی چیک کرسکتے ہیں کہ کونسا کی ورڈ ہمارے لیے کتنا فائدہ مند ہے یعنی آپ اس کی ورڈ سے کتنے پیسے حاصل کرسکتے ہیں۔

کی ورڈ ریسرچ کو انجام دینے کے لیے ہماری ٹیم آپکو مندرجہ ذیل کی ورڈ ریسرچ ٹولز استعمال کرنے کا مشورہ دیتی ہے:  


List of Free Keyword Tools 

1.  Google Adword Keyword Tool 
2.  WordTracker Free Keyword Suggestion Tool 
3.  Other Keyword Research Tools 
4.  Manual Keyword Researching    

Some More Free Keyword Tools    
1.  Google Search Based Tool 
2.  Google Insight for Search 
3.  Google Trend 
4.  Seo Book Tool 
5.  Trellian Free Keyword Suggestion Tool 
6.    NicheBot - Paid Version 
7.  (Adcenter Labs (MSN 
8. 
7Search    

Some Paid Keyword Tools   
1.  Semrush Keyword Tool 
2.  Keyword Spy 
3.  SpyFu  

1.  Semrush Keyword Tool: ایک ایسا کی ورڈ ٹول ہے جو کہ آپکو اپنی فری اور Paidدونوں سروسز فراہم کرتاہے ۔ اس ٹول کی مدد سے آپ اپنے Related کی ورڈ پر ملنے والےSearch Volumeاور اس پر ہونے والا Competitionاور اس کے ساتھ ہی ان کی ورڈ کے PPCکے متعلق بھی ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں۔مندرجہ ذیل میں آپکو اس ٹول کی چند خوبیاں بتائی جارہی ہیں:   
  • یہ ٹول آپکو Related Keywordپر Competitorsکی ویب سائٹس کا ڈیٹا دیتاہے۔
  • یہ ٹول آپکے کی ورڈ پر Competitorsکا ڈیٹا دیتا ہے جو کہ Google پر Highرینک رکھتی ہیں۔ جس کی مدد سے آپ اپنی سائٹ کے لیے Profitable کی ورڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ 
           
  • آپ اس ٹول کے ذریعے سے اپنی Site کو Competitors Siteکے ساتھ Analyze کرسکتے ہیں۔جو کہ گوگل پرآپکے کی ورڈ کے لیے ہائی رینک ہیں۔آپ اُن کا Search Volumeٹریفک،Keywordجن پر Competition ہورہاہے، اور گوگل ایڈورڈ سے حاصل کیا جانیوالا CPCڈیٹا بھی فراہم کرتاہے۔

Keyword Spy .2:یہ بھی ایک بہترین کی ورڈ ریسرچنگ ٹول ہے لیکن اس کے تمام فیچرز استعمال کرنے کے لیے آپ اس ٹول کے لیے monthly feesدینی ہوگی۔

SpyFu .3: یہ ٹول آپکو آغاز میں استعمال کرنے کے لیے چند فری محدود ریسرچ ٹول استعمال کرنے کے لیے دیتاہے۔لیکن تمام فیچرز استعمال کرنے کے لیے آپکو اس ٹول کے لیے monthly feesدینی ہوگی۔


Free & Paid Keyword Software    
1. Longtail Pro
2. Market Samurai 
3. KGen 
4. Good Keyword
  
Site Conceptکے لیے Keyword Listتیار کرنے کے بعد ہمارا اگلاکام Site Conceptکے بہترین کی ورڈ کا فیصلہ کرنا ہے۔یعنی اب ان ٹولز سے حاصل کیے جانے والے کیورڈز میں سے ایک کیورڈ کوبطور Site Concept کوFinalizeکریں گے:  

  Finalizing Site Concept



Read More

SEO Phase # 1 - How to Create Website Concept in Urdu

کسی بھی ویب سائٹ کو بنانے سے پہلے آپکو ویب سائٹ بنانے کامقصد معلوم ہونا چاہیے۔کیونکہ اسطرح آپ اپنی ویب سائٹ کے لیے ایک مخصوص راستہ چن لیں گے اور یہی عمل بہترین سائٹ Contentتیار کرنے میں مدد دیگا۔ Site Concept کا بنیادی مقصد یہ ہےکہ ہم اپنی سائٹ کے لیے  ایسے ویب پیجز تیار کرسکیں  جو  کہ  صرف ایک مخصوص ٹاپک کی بارے میں ہی معلومات دے رہیں ہوں۔اورسائٹ کاہر ویب پیج اس مخصوص ٹاپک کے مخصوص کی ورڈ کے لیے بنایاگیاہو۔ایسے ویب پیجز جو کہ ایک مخصوص کی ورڈ کےلیے بنائے جاتے ہیں اُن کوKeyword Focused Contentکہاجاتاہے۔

 Site Conceptتیار کرنا:
سائٹ Conceptتیار کرنے کے سب سے پہلے آپ Roughlyاپنی کاپی پر اپنی مرضی سےکچھ Site Concept Keywordsکو لکھیں۔ Site Concept کی ورڈز کو لکھتے ہوئے مندرجہ ذیل چیزوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے:
  1. سائٹ Concept تیارکرتے ہوئے اپنے Knowledgeاور تجربے کو مدنظر رکھیں کہ آپ اس قابل بھی ہیں کہ آپ اُس  سوچے جانیوالے سائٹ Conceptکے متعلق لکھ سکیں۔اگر نہیں جانتے تو ریسرچ کریں کہ آپ کس چیز کے بارے میں بہت اچھا لکھ سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ Site Concept Keywordsلکھنے میں دوست احباب سے بھی مدد حاصل کریں کہ وہ کس طرح سائٹ کے مخصوص ٹاپک پر لکھنے میں آپکی مدد کریں گے۔
  2. آپ Site Concept کے لیے ایسے Topic کے کی ورڈز کا انتخاب کریں جس کو سرچ انجن میں بہت زیادہ سرچ کیا جاتاہے۔  اس کے ساتھ زیادہ Profitدینے والے کی ورڈز کا بھی انتخاب کریں۔ 
          
  3. آپ اپنی Site Conceptکے لیے ایسے کی ورڈز کا انتخاب نہ کریں جو کہ بہت ہی Broadہو یا Narrow۔کیونکہ اگر آپ ایسے کی ورڈز کا انتخاب کرتے ہیں جوکہ بہت ہی Broadہوں(جیسے Story of Asia لیکن پاکستان کے بارےمیں لکھ رہے ہیں۔)تو ایسے کی ورڈز کے لیے آپ سرچ انجن پر باآسانی Rankنہیں حاصل کرسکیں گے اور Competition زیادہ ہونے کے بنا پر یہ خدشہ ہوسکتاہے کہ آپکی سائٹ سرچ انجن سے غائب ہوجائےگی۔  
         
  4. اگر آپکی سائٹ کےٹاپک کا کی ورڈ بہت ہی Narrow ہے(جیسے U.P Moreلیکن کراچی کے بارے میں لکھ رہے ہیں)تو آپ سرچ پربہت جلد رینک تو حاصل کرلیں گے۔ لیکن ٹاپک بہت زیادہ Narrow ہونے کی وجہ یوزرز آپکی سائٹ کے کی ورڈ کو سرچ انجن پر سرچ نہیں کریں گے۔کیونکہ لوگوں کی بڑی تعداد ایسے ٹاپک کے متعلق سرچ نہیں کررہی ہوگی۔
           
  5. اس لیے آپ کا Site Concept کا ٹاپک Broad اور Narrow کے درمیان ہونا چاہیے۔BroadیاNarrow کو دیکھنے کے لیے آپ اپنی Judgement کے ساتھ کی ورڈ ٹولز کا استعمال کریں۔ اگر کی ورڈ ٹول میں کوئی کی ورڈ بہت زیادہ سرچ والیم دکھا رہاہے توآپکاکی ورڈ Broadہے یا اگر بہت ہی چھوٹی ویلیوسرچ انجن پر نظر آرہی ہے تو آپ کا کی ورڈ Narrowہے۔  اب جب آپ سائٹ Conceptکواپنی Notebook پر لکھ ہی چکے ہیں تو اب آپ اگلا کام یہ ہے کہ ان کی ورڈز کی لسٹ کو شارٹ کرکےSite Conceptکے لیے بہترین کی ورڈز کی لسٹ تیار کرنا ہےیعنی ایسے کی ورڈز جو کہ سرچ انجن پر بہت زیادہ سرچ ہوتے ہیں۔  
     
  6. ایسے کی ورڈز جن پر Competitionکم ہو۔   
  7. ایسے کی ورڈ جو کہ آپ کی سائٹ کے لیے Profitableہوں۔ 
آپکی Site Conceptکے Topicدیکھتے ہوئے ایسے کی ورڈز کا انتخاب کرناایک آدمی کے لیے کافی مشکل اور دشوارہے ۔اسی لیے ہم اس کام کو انجام دینے کے لیے Keyword Research Tools کا استعمال کریں گے۔ Keyowrd Research Tools کا استعمال Click Here
Read More

Two Quality Bloggers are better than One to Speed up Your Website Progress

مندرجہ ذیل نکات کو پڑھنے کے بعد آپ کو اس بات کا علم ہوجائےگا کہ ہمارا نیٹ ورک کس طر حGoogle Adsense میں کامیابی کے لیے آپکی مدد کریگا.

 

1.  آپکو گوگل ایڈسنس میں صحیح طریقے سے کاروبار کا آغاز کرنے کے لیے مکمل رہنمائی فراہم کریگا۔ مثال کے طور پر اگر آپ کوآغازمیں گوگل ایڈسنس اکاونٹ میں approvedہونے کے لیے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تو ہم اپنی ہدایات کے ذریعے آپکی سائٹ کو گوگل کے میعار تک پہنچا کر آپکو Adsense Accountدلوانےمیں مدد کرینگے۔

 

   2.  گوگل ایڈسنس سے صحیح طور پر کام کا آغازگوگل ایڈسنس کے اکاونٹ کو حاصل کرنے کے بعد ہوگا۔ آپکو سب سے اہم فائدہ یہ حاصل ہوگا کہ آپکی محنت کو زیادہ سے زیادہ کارآمد بنایا جائیگا۔کیونکہ ہمارے ممبرز مستقل طو ر پر آپکی سائٹ کو Buildکرنے اور اس کو مکمل طور پر Progressدلانے میں آپکی ہرممکن مدد کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی آپکو بھی ہماری مدد کرنی ہوگی تاکہ تمام ممبرز مکمل طور پر بہترین فائدہ اٹھاسکیں۔کیونکہ ہمارے اس نیٹ ورک کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ فائدہ سب کوبرابر کا حاصل چاہیے ۔اور اسی طریقے سے ہم سب کو فائدہ دلواسکتے ہیں۔مثال کے طورپراگر ہم کسی ایک ممبر کو کسی سائٹ کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ورک دیتے ہیں تو یہ ورک اس تمام نیٹ ورک کے ممبرز کوبھی دیاجائیگا اس طرح آپکی سائٹ تیزی سے پروگریس کریگی۔ اور اسی طرح ہم ہر گروپ ممبر کی سا ئٹ پر ورک کریں گے اور اس کو جلد سے جلد گوگل ایڈسنس سے کامیابی دلوانیکی کوشش کرینگے کیونکہ آپ یہ بات یاد رکھیں کے کسی بھی قسم کا آن لائن بزنس کا آغاز کرنے کے لیے آپ کے پاس ایک ٹیم کی طاقت کا ہونا بہت  ضروری ہے ۔اور اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ ایک آدمی انٹرنیٹ کی اس بہت بڑی دنیامیں رہ کر باآسانی کامیاب نہیں ہوسکتااور اسکو آن لائن بزنس Buildکرنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ آپکو دن میں 24گھنٹے بھی محنت کرنی پڑے لیکن آپ اس مقام پر شاید نہ پہنچ سکیں جہاں ہماری ٹیم آپکو پہنچانا چاہتی ہے۔اور یہی ہماری ٹیم میں شامل ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ 

 

3.   ہمارے نیٹ میں شامل ہونے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ آپ کو اس نیٹ ورک میں روزانہ کی بنیاد پرآٹھ گھنٹے دینے ہونگے۔جوکہ اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنے کے لیے ناممکن نہیں۔ہمارا ٹارگٹ یہ ہے کہ ہر گروپ ممبر 30,000ماہانہ تک کماسکے۔اس لیے آپ اس گروپ میں کو جوائن کرنے سے پہلے آپ اپنے دماغ کو مکمل طور پر تیار کرلیں کہ آپ اس گروپ کے ساتھ بالکل نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ اس گروپ میں مستقل بنیادوں پرکام کریں گے۔تاکہ اس گروپ میں شامل ہر فرد آن لائن بزنس میں مکمل طورپر فائدہ حاصل کرسکے۔

 

اس گروپ میں آ پ کس طرح کام کریں گے اور ہمارے ممبر ز آپکی کسی طرح مدد کریں گے اسکو جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

Read More

Google Adsense the Best Source of Money for Bloggers

ہم آپکو اس بلاگ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔اس بلاگ کے مستقل readerبن کر آپ ہماری سائٹ کی مدد سے بے شمار آن لائن بزنس کے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے اور ساتھ ہی بتائے جانیوالے آن لائن بزنس میں ہماری مدد سے مکمل طور پر پیسے بھی کماسکیں گے۔اس کے ساتھ بتائے جانیوالے آن لائن بزنس خصوصاً گوگل ایڈسنس(Google Adsense) میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے آپکی مکمل مدد کی جائیگی۔
 
 
کیونکہ گوگل ایڈسنس ایک ایسا money makingپروگرام ہے جس کے ذریعے ہر کوئی پیسے کما سکتا ہے ۔اس کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں چھوٹے سے بڑے تک ہر کوئی اس میں شامل ہوسکتا ہے اس کے علاوہ اگر آپ کمپیوٹر کا استعمال نہیں بھی جانتے تو اس پروگرام سے فائدہ دلوانے کے لیے ہم کمپیوٹر کا استعمال بھی سکھادیں گے.


 
۔جیساکہ آپ جانتے ہیں کہ ہماراملک پاکستان آج کے دورمیں سخت ترین حالات سے گزر رہاہے ۔اور ایسے وقت میں ملک کے اندر رہتے ہوئے کسی بھی بزنس کا آغاز کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے ۔اور اسی وجہ سے پاکستا ن میں بےروزگاری کی شرح میں بری طرح اضافہ ہوا ہے ۔جوکہ ہمارے ملک کی عوام کے لیے سب سے بڑی پریشانی کا سبب ہے۔ایسے وقت میں Online Business جیسے گوگل ایڈسنس ہم بے روزگار پاکستانیوں کے لیے ایک جلتے دیے کی حیثیت ہی رکھتا ہے۔آپ گوگل  ایڈ سنس کو کا میابی سے چلانے پر چند ہی مہینوں میں 8,000سے 25,000تک اور اس سے بھی زیادہ کما سکیں گے ۔
 
آپ بہت جلد ہمارے بلاگ میں گوگل ایڈسنس سے متعلق بہترین معلومات دیکھیں جو امید ہے کہ آپکے بہت کام آئیگا۔

Read More

How to Start Making Money Online in Urdu

آج کل کمپیوٹر اتنا عام ہوگیا ہے کہ آپ کو ہر گھر میں کمپیوٹر استعمال ہوتا نظر آئے گا۔لیکن فرض کریں آپ کمپیوٹر پہلی مرتبہ استعمال کررہے ہیں اور انٹرنیٹ سے بھی سامنا پہلی بار ہورہا ہےاورآپ انٹرنیٹ کے ذریعے پیسےبھی کماناچاہتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے آپ ابھی صرف کمپیوٹر کےبنیادی سکلز ہی جانتے ہیں جیسے ونڈوزآپریٹ کرنااور انٹرنیٹ پر ویب سائٹ سرفنگ اور ای میل بھیجنااورریسیو کرنا یا بالکل کچھ نہیں۔
 
  اگرآپ ایسےوقت میں کسی سے پوچھتے ہیں کہ میں انٹرنیٹ پربغیر پیسےخرچ کیےاپنی ویب سائٹ بناکرپیسے کمانا چاہتا ہوں۔ توپھر دوسرےکاجواب یہ ہوسکتا   کہ یار آپ بلاگ بنالو۔ توایسے وقت میں آپکاجواب کیا ہوگا۔ہوسکتاہے کہ آپ ایک دم پریشان  ہوجائیں گے کیونکہ آپ بلاگ کانام پہلی بار سن رہے ہوں گے۔اورآپ سوچ رہے ہوں گےکہ یہ بلاگ کیا ہے؟ 
 
پریشان نہ ہوں یہ سائٹ ایسے ہی لوگوں کی رہنمائی کے لیے بنائی گئ ہے۔کیونکہ یہی سائٹ آپ کو بلاگ اور اس کے ذریعے کمانے کے متعلق تفصیل سے معلومات فراہم کرے گی۔   آپ ایک کامیاب آن لائن کاروبار کرسکیں گے۔ اس کے لیے آپ اس بلاگ میں موجودآرٹیکلز کو اچھی طرح پڑھیں، سمجھیں او ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔اس طرح آپ بلاگنگ میں کامیاب کاروبار شروع کرسکیں گے۔

Read More

Popular Posts

Followers

Learn About Blogging

http://makeblogperfect.blogspot.com